نیشنل

گجرات: ڈرامہ میں ہندو طلباء کے نماز پڑھنے پر شدید برہمی۔ ہندو تنظیموں اور اولیائے طلباء کا احتجاج

نئی دہلی: ریاست گجرات کے ایک خانگی اسکول میں کئے گئے ڈرامہ پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ مہندرا کے ایک اسکول میں ڈرامہ میں ہندو طلبہ نماز پڑھتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا جس پر اولیائے طلباء نے شدید برہمی کا اظہار کیا وہیں دوسری جانب ہندو تنظیموں نے بھی شدید احتجاج کیا۔

 

 

اسکول میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں ہندو طلبہ نے نماز پڑھنے کی اداکاری کی۔ طلبا کے والدین نے اسکول پہنچ کر ہنگامہ کیا ان کے ساتھ ہندو یووا سنگٹھن کے ارکان بھی شامل تھے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کو طلب کرنا پڑا۔

 

 

اسکول پرنسپل نے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامو کا مقصد کسی مذہب یا طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا انھوں نے تیقن دیا کہ اب سے اسکول میں اس طرح کی کوئی سرگرمیاں انجام نہیں دی جائیں گی۔ دریں اثنا اسکول پرنسپل کو معطل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔محکمہ تعلیمات نے اس واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button