نیشنل

گیان واپی مسجد معاملہ۔ ہندو فریق کو عدالت کا جھٹکا

نئی دہلی: گیانواپی مسجد تنازعہ سے جڑے ایک اہم معاملے میں آج عدالت نے ہندو فریق کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ وارانسی کورٹ نے ہندو فریق کی اس درخواست کو خارج کر دیا ہے جس میں گیانواپی کے باقی بچے حصوں کا اے ایس آئی سروے کروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 

اس درخواست کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ گیانواپی کے بچے ہوئے حصوں کا اے ایس آئی سروے نہیں ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ گیانواپی معاملے کے اہم کیس میں 33 سال بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔ وارانسی کے ایف ٹی سی کورٹ نے گیانواپی احاطہ کے اضافی سروے کا مطالبہ خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

 

اس کیس سے جڑے معاملے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے یوگل شمبھو کی عدالت نے ہندو فریق کی اس عرضی کو خارج کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button