نیشنل

وارانسی میں جان بچا کر نکلے ہیں مودی ؛ اگر پرینکا الیکشن لڑتی تو دو تین لاکھ ووٹوں سے ہار جاتے تھے وزیراعظم

نئی دہلی _ 11 جون ( اردولیکس ڈیسک) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی کے بعد پارٹی لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی منگل کو اتر پردیش پہنچے۔

 

رائے بریلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ وہ امیٹھی اور رائے بریلی کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایودھیا سیٹ بھی ہار گئے ۔ نہ صرف ایودھیا بلکہ وارانسی میں بھی وہ اپنی جان بچا کر باہر نکلے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے الیکشن لڑتی تو وزیر اعظم نریندر مودی 2 سے 3 لاکھ ووٹوں سے ہار جاتے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اتنی محنت کی اور اسی کی وجہ سے کانگریس پارٹی جیتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button