نیشنل

طلباء کو واٹس پر ہراساں کرنا بھی ریاگنگ۔ یو جی سی 

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے تعلیمی اداروں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپس میں ہراسانی کو بھی ریاگنگ کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔ یو جی سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سینئر طلبہ غیر مجاز واٹس ایپ گروپس بناتے ہیں

 

جن میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور انہیں ذلیل کیا جاتا ہے ایسی حرکتوں کو ریاگنگ سمجھا جائے گا۔یو جی سی نے ہدایت دی ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ریاگنگ کی روک تھام کے ضوابط کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ اگر تعلیمی ادارے ریاگنگ کے ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے گرانٹس روکے

 

جانے سمیت سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ یو جی سی نے تعلیمی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button