نیشنل
آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش جاری رہنے کی صورت میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی جائیں: چیف منسٹر

آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش جاری رہنے کی صورت میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی جائیں: چیف منسٹر
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نے ریاست میں جاری شدید بارش کے پیش نظر حکام کو ہدایت دی ہے کہ اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دی جائیں۔ انہوں نے بارش کی صورتحال پر چیف سکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
چیف منسٹرکو شمالی آندھرا پردیش کی صورتحال سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے کلکٹروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا” اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو تعلیمی اداروں کو تعطیلات دی جائیں۔ ضلع ہیڈکوارٹرس میں کنٹرول رومس قائم کیے جائیں۔ پیشگی تیاری اور چوکسی کے ذریعے جان و مال کا تحفظ کیا جائے”