نیشنل
ممبئی میں زبردست بارش ریڈ الرٹ جاری

ممبئی: اتوار کی آدھی رات سے پیر کی صبح 11 بجے تک ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) کے دائرہ کار میں آنے والے کئی علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ خاص طور پر جنوبی
ممبئی میں بارش کا اثر شدید رہا۔پیر کی دوپہر کو محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور رتناگیری کے لیے "ریڈ الرٹ” جاری کیا۔ ان علاقوں کے ساتھ ساتھ ان سے ملحقہ اضلاع میں بھی انتہائی
شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ وارننگ منگل کی صبح تک نافذ العمل رہے گی۔اس سال مہاراشٹرا میں جنوب مغربی مانسون کا اثر دس دن پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جب کہ عام طور پر یہ
ہوائیں 5 جون سے چلنا شروع ہوتی ہیں۔ 1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مانسون اپنی مقررہ مدت سے پہلے ممبئی میں داخل ہوا ہو اور اتنی شدت سے بارش ہوئی ہو۔