نیشنل

اتراکھنڈ میں ہیلی کیاپٹر گر کر تباہ – 6 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

اُترکھنڈ میں اتوار کی صبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک خانگی کمپنی آریَن کا ہیلی کاپٹر، جو دہرادون سے کیدارناتھ جا رہا تھا، صبح پانچ بجے کے قریب گوریکنڈ کے جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں کپتان راج بیر سنگھ کے علاوہ چھ یاتری سوار تھے جن میں مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی دو سالہ کاشی اور شردھا راج کمار، اتر پردیش کی ونود دیوی جن کی عمر 66 برس بتائی جا رہی ہے

 

، 19 سالہ ترشتی سنگھ، گجرات سے راج کمار سریش جن کی عمر 41 سال ہے، اور اُترکھنڈ کے وکرم راوت شامل ہیں

 

۔ بدری ناتھ کیدار ناتھ مندر کمیٹی کے ایک ملازم کے مطابق ہیلی کاپٹر گھنے جنگلات میں گرنے کے باعث کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں ہے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button