نیشنل

ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ۔ کیدارناتھ جانے والے یاتری بال بال بچ گئے

حیدرآباد۔ پائلیٹ سمیت 6 یاتریوں کی جان آج اس وقت بچ گئی جب ہیلی کاپٹر نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ کیدارناتھ دھام کے لیے پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر نے جمعہ کی صبح 7:05 پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحفاظت لینڈنگ کی۔ جس کی وجہ سے 6 افراد کی جان بچ گئیں۔

 

ہیلی کاپٹر نے سرسی سے کیدارناتھ دھام کے لیے اڑان بھری تھی۔رودرپریاگ کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر این ایس راجوار نے کہا ہیلی کاپٹر صبح سرسی سے کیدارناتھ کی طرف جا رہا تھا۔ کیدارناتھ ہیلی پیڈ سے 100 میٹر پہلے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 6 مسافر سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی پیڈ کے قریب آنے

 

کے بعد ہیلی کاپٹر بے قابو ہوگیا اوروہ ہیلی پیڈ سے کچھ دور چلا گیا جہاں زمین سے ٹکرانے کے بعد اس نے لینڈنگ کی۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر بے قابو ہوا ہیلی پیڈ کے قریب موجود میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور وہ ادھر ادھردوڑنے لگے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button