نیشنل
ممبئی سے حیدرآباد آنے والا خانگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئی سے حیدرآباد آنے والا ایک خانگی ہیلی کاپٹر ہفتہ کو پونے ضلع کے پوڈ گاؤں میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ چاروں مسافر اس حادثے میں بچ گئے ۔ تاہم انہیں چوٹیں آئیں ۔ پنکج دیشمکھ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونے رورل نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر خانگی ایوی ایشن کمپنی کا ہے۔ یہ ممبئی سے حیدرآباد جا رہا تھا، ہیلی کاپٹر میں 4 لوگ سفر کر رہے تھے، پنکج نے بتایا کہ اس حادثہ میں معمولی چوٹیں آئیں۔حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے