کنڑ اداکارہ کے واش روم میں خفیہ کیمرے۔ تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی

بنگلورو : واش روم میں خفیہ کیمروں کے ذریعے چپکے سے ویڈیو بنا کر بلیک میل کیے جانے کی شکایت ایک کنڑ ٹی وی اداکارہ اور سابق ریئلٹی شو کنٹیسٹنٹ نے بنگلورو سائبر کرائم پولیس سے کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلور کے کورامنگلا انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ تین روزہ ’سیلیبریٹی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ 7 فروری کو ایونٹ کے دوسرے دن جب اداکارہ واش روم گئی تھیں تو کسی نامعلوم شخص نے
خفیہ طور پر ان کی ویڈیو بنا لی جس کا ذکر انہوں نے اپنی شکایت میں کیا ہے۔متاثرہ اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزمین نے یہ ویڈیو ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ان کی سہیلی کو بھیجی۔ اس کے بعد ملزمین نے مزید نجی ویڈیوز جاری کرنے
اور ویڈیو کال پر بات کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جائے گا۔اداکارہ کی شکایت پر 13 فروری کو سائبر کرائم پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے ساتھ ساتھ بی این ایس
ایکٹ کی دفعات 77، 351 اور 308 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اداکارہ نے ملزمین کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل پین ڈرائیو بھی پولیس کے حوالے کی ہے۔اس وقت سائبر کرائم پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے
کہ متعلقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کس کا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔



