لیڈیز ہاسٹل کے بیت الخلاء میں خفیہ کیمرے۔ 2 ہزار خواتین کا زبردست احتجاج

نئی دہلی: خواتین کے ہاسٹل کے بیت الخلا میں اسپائی کیمرے (Spy Cameras) نصب کیے جانے کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔منگل کی رات ایک ٹوائلٹ میں یہ کیمرے دیکھنے کے بعد خواتین نے احتجاج شروع کر دیا۔یہ واقعہ ریاست تمل ناڈو کے
ضلع کرشن گیری میں پیش آیا جو کرناٹک کی سرحد کے قریب واقع ہے۔پولیس کے مطابق ایک مشہور کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے ایک رہائشی ہاسٹل قائم کیا ہوا تھا۔وہاں اڈیشہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ملازمہ نے ان کیمروں کو خفیہ طور پر نصب کیا تھا اور چپکے سے ویڈیوز ریکارڈ کر رہی تھی۔
اسی ہاسٹل میں رہنے والی ایک دوسری خاتون کو اس کی حرکات پر شک ہوا جس کے بعد اس نے انتظامیہ سے رجوع کیا۔انتظامیہ کی تلاشی کے دوران پوری حقیقت سامنے آگئی۔واقعہ منظرِعام پر آتے ہی شدید ہنگامہ اور احتجاج شروع ہوگیا۔ہاسٹل میں رہنے والی
تقریباً دو ہزار خواتین احتجاج میں شامل ہو گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔



