نیشنل

دہلی دھماکہ کے بعد حیدرآباد، ممبئی، بنگلورو اور کولکتہ میں ہائی الرٹ

حیدرآباد: دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

 

 

لال قلعہ کے اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این آئی اے کی ٹیمیں بھی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

 

اس صورتحال کے پیش نظر مرکزی وزارتِ داخلہ نے دہلی سمیت کئی شہروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ اور بنگلورو سمیت بڑے شہروں میں بھی ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تازہ حالات کے پیش نظر حیدرآباد پولیس اور اعلیٰ حکام بھی متحرک ہو گئے ہیں

 

 

اور سخت تنقیح کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر سجنار نے بتایا کہ دہلی دھماکوں کے پیش نظر شہر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر تلاشی مہم جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button