نیشنل

سپریم کورٹ میں حجاب پر پابندی کے مقدمہ کی سماعت _ حکومت کرناٹک کو جاری کی گئی نوٹس _ سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

نئی دہلی _ 29 اگست ( اردولیکس) سپریم کورٹ میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت اعظمی نے اس کیس میں حکومت کرناٹک کو نوٹس جاری کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بتایا کہ درخواست گزاروں کی طرف سے التوا کا ایک خط جاری کیا گیا ہے، یہ سن کر جسٹس گپتا نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ناقابل قبول  ہے، آپ فوری لسٹ چاہتے تھے اور جب معاملہ درج ہوا ہے تو آپ ملتوی چاہتے ہیں۔ ہم فورم شاپنگ” کی اجازت نہیں دیں گے۔”

قانونی ماہرین کے مطابق ” فورم شاپنگ ”  ایک قانونی اصلاح ہے،جس کے مطابق کسی معاملہ میں وکلاء عدالت میں اس امید سےجاتے ہیں کہ جہاں عدالت ، ان کے امیدوں کے مطابق فیصلہ صادر کرے۔

 

درخواست گزاروں کے وکیل نے نشاندہی کی کہ اکثر وکلاء ملک بھر سے اور کچھ کرناٹک سے بھی آرہے ہیں اس پر جج نے فوری جواب دیا کرناٹک صرف ڈھائی گھنٹے کی دوری پر ہے، ایس جی مہتا نے بنچ کو بتایا کہ معاملے کا کم از کم 6 بار لسٹ کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

 

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت امتحانات شروع ہو رہے تھے، اس پر جسٹس مہتا نے حیرت سے پوچھا کہ آپ نے بغیر تیاری کیے ذکر کیا؟’ہم اس قسم کی فورم شاپنگ کی اجازت نہیں دیں گے

 

واضح رہے کہ جسٹس گپتا، 16 اکتوبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔اس معاملے میں دو ہفتے کا وقت مانگنے کی درخواست پر عدالت نے ریاست کرناٹک کو نوٹس جاری کیا ہے، اور 5 ستمبر کو آیندہ سماعت مقرر کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button