نیشنل

ایماندار خاتون۔ ٹرین میں ملے 20 لاکھ روپئے پولیس کے حوالہ کردئیے

ممبئی: دنیا میں انسانیت ابھی باقی ہے، ممبئی میں لوکل ٹرین کے کوچ سے ایک لاوارث بیاگ برآمد ہوا جس میں 20 لاکھ روپے تھے ایک خاتون کی نظر اس پر پڑی اگر وہ چاہتی تو بیاگ لے سکتی تھی لیکن اس نے دوسرے مسافروں سے کہا کہ وہ اس بارے میں پولیس کو اطلاع دیں خاتون کی ہدایت پر بیاگ پولیس کےحوالے کردیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق اتوار کی رات 10 بجے کچھ مسافروں نے آسنگاؤں۔ سی ایس ایم ٹی لوکل ٹرین کے سیکنڈ کلاس ڈبے میں ایک لاوارث بیگ پڑا ہوا دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین میں سوار ایک خاتون نے کلیان اسٹیشن پر اترتے ہوئے دیگر مسافرین سے اس بات کی اطلاع ریلوے پولیس دینے کی خواہش کی جس کے بعد بیاگ کو کلیان جی آر پی اسٹیشن پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

پولیس نے بیاگ کے اصل مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے لوگ اس خاتون کی تعریف کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button