سونے کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

نئی دہلی: گزشتہ ہفتہ سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری لے کر آیا کیونکہ بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
محض ایک ہفتے کے دوران 24 کیرٹ خالص سونا 10 گرام کے حساب سے 4000 روپے سے زائد سستا ہو گیا۔ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (MCX)پر 5 جون 2025 کو ختم ہونے والے 999 خالص سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی
گئی۔ 9 مئی (جمعہ) کو سونا اپنی بلند ترین سطح سے گر کر 96,518 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا تھااور 16 مئی کو مزید 689 روپے کی گراوٹ کے ساتھ 92,480 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا۔
اس طرح صرف ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں 4038 روپے فی 10 گرام کی کمی واقع ہوئی۔اسی طرح مقامی بازاروں میں بھی سونے کی چمک مدھم پڑتی دکھائی دی۔یہ بات ذہن نشین رہے کہ سونے کے زیورات کی
قیمتیں ملک کی مختلف ریاستوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ریاستی ٹیکس اور میکنگ چارجید کی بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں، زیورات بنانے کے لیے عموماً 22 کیرٹ سونا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بعض لوگ 18 کیرٹسونے کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔