نیشنل

پکوان گیس سلنڈر میں بھاری اضافہ _ جانئے حیدرآباد میں آج سے گیس سلنڈر کی نئی قیمت

نئی دہلی _ یکم مارچ ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے عام آدمی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ آئیل کمپنیوں نے کمرشل گیس کے ساتھ ساتھ گھریلو گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ گھریلو گیس پر 50 روپے کا اضافہ اور کمرشل سلنڈر پر 350.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج چہارشنبہ سے ہوگا۔

 

بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت نئی دہلی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1,103 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 119 روپے ہو گئی۔ حیدرآباد میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1175 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت تقریباً آٹھ ماہ بعد 50 روپے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ سال جولائی سے قیمتیں مستحکم ہیں۔ عام آدمی جہاں پہلے سے بڑھی ہوئی قیمتوں کا شکار ہے وہیں نئی ​​بڑھی ہوئی قیمتوں سے اس پر مزید بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button