نیشنل

شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

 

نئی دہلی: مغربی بنگال کے نادیا ضلع میں رونما چونکا دینے والے واقعہ میں شوہر نے بیوی کی ناک ہی کاٹ دی۔ شانتے پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع بیرپارا علاقے میں مدھو خاتون نامی خاتون اپنے شوہر باپن شیخ کے ساتھ رہا

 

کرتی ہے۔ 2 مئی کی علی الصبح تین بجے گھر میں اچانک شور و غل مچ گیا۔،مدھو خاتون کی چیخ و پکار سنائی دینے لگا، خاتون کی ناک اور انگلیوں سے شدید خون بہہ رہا تھا۔

 

اس واقعہ کے بعد مدھو خاتون نے اپنی ماں کے ہمراہ شانتے پور پولیس اسٹیشن جا کر شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ انھوں نے شکایت میں کہا "میرا شوہر اکثر کہتا تھا کہ اگر موقع ملا تو تمہاری ناک چبا کر کھا جاؤں گا، اور بالآخر

 

اُس نے ویسا ہی کیا۔”پولیس نے خاتون کی شکایت پر کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button