بی جے پی کو ووٹ دینے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کو ووٹ دینے اور بی جے پی کی تائید کرنے پر اسے اس کے شوہر نے تین طلاق دے دی ہے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے چھندواڑا ضلع میں پیش آیا۔
26 سالہ خاتون عشرت شیخ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی رکنیت حاصل کرنے تائید کرنے اور زعفرانی جماعت کو ووٹ دینے کے علاوہ دیگر وجوہات سے ناراض ہو کر اس کے شوہر آصف منصوری نے اسے تین بار طلاق کہہ کر رشتہ ختم کر دیا ہے، وہیں دوسری جانب خاتون کے شوہر نے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار امیش گولہانی نے بتایا کہ خاتون نے شکایت کی ہے کہ آٹھ سال پہلے شادی ہونے کے بعد اس کے اور اس کے شوہر کے درمیان کچھ وقت تک تعلقات ٹھیک تھے ،اس کے بعد شوہر ساس اور نندیں کسی نہ کسی بات کو لے کر اسے طعنے دیا کرتے تھے، خاتون نے مار پیٹ کا بھی الزام لگایا۔ خاتون کا دعوی ہے کہ دیڑھ سال اسے گھر سے نکال دیا گیا اور وہ شوہر کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہنے لگی
عہدیدار نے بتایا کہ خاتون ایک سیاسی جماعت کی تائید کرتی ہے اور اس نے اس پارٹی کو ووٹ دیا اس بات سے ناراض ہو کر اس کے شوہر نے اسے تین بار طلاق کہہ کر رشتہ توڑ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر ساس اور چار نندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔