نیشنل

شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کروادی

حیدرآباد: اترپردیش کے کانپور ضلع میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔ رسول آباد کے رہنے والے 40 سالہ یوگیش تیواری نے اپنے 15 سالہ شادی شدہ رشتہ کو اس وقت ختم کر دیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی 30 سالہ بیوی سونی کے ایک اور شخص سے ناجائز تعلقات ہیں ۔

 

قنوج ضلع سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ وکاس دویدی اور سونی کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہو گئے تھے جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان آئے دن جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ ان حالات میں حال ہی میں سونی اپنے مائکے چلی گئی تھی۔ لیکن 23 جون کو وہ دوبارہ شوہر کے گھر واپس آئی۔ اسی دوران شوہر یوگیش نے گاؤں میں وکاس کو بھی دیکھا جب یوگیش نے پولیس کو اطلاع دی تو وکاس موقع سے فرار ہو گیا۔

 

بعد ازاں یوگیش نے خود وکاس کو فون کیا اور بتایا کہ وہ صورتحال کو سمجھ چکا ہے اور اسے گاؤں بلایا۔ پھر گاؤں کے بزرگوں کی موجودگی میں پنچایت ہوئی۔ اس موقع پر سونی نے سب کے سامنے اعلان کیا کہ وہ وکاس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس نے یوگیش سے 15 سالہ شادی ختم کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی اور سب کے سامنے معاہدے پر دستخط کیے۔

 

اس کے بعد یوگیش نے ایک اہم فیصلہ لیا۔ اس نے سونی اور وکاس کو گاؤں کے قریب واقع ایک مندر میں لے جا کر پولیس اور دیہاتیوں کی موجودگی میں ان دونوں کی شادی کروا دی۔ ساتھ ہی اس نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی کہ اس کا بیٹا ماں کے ساتھ رہے گا۔ یوگیش کے اس عمل پر گاؤں والے حیران رہ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button