نیشنل

حیدرآباد – بنگلورو بس حادثہ ؛ مودی ؛ریونت ریڈی اور نائیڈو کا اظہار افسوس

حیدرآباد سے بنگلورو جانے والی خانگی بس کو کرنول میں پیش آئے حادثے پر وزیراعظم مودی، چیف منسٹر ریونت ریڈی اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کو دو لاکھ روپے ایکس گریشیا  اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار ہزار روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

 

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بھی مرنے والے افراد کے خاندان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثہ کے سلسلے میں آندھرا پردیش کے حکام سے بات چیت کرتے ہوئے تمام ضروری امدادی اقدامات کی ہدایت دی۔

 

چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ اور ڈی جی پی شیوادھر ریڈی سے گفتگو کرتے ہوئے فوری طور پر ہیلپ لائن قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ساتھ ہی گدوال کلکٹر اور ایس پی کو جائے حادثہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔

 

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو، جو اس وقت دبئی کے دورے پر ہیں، نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیف سیکریٹری اور اعلیٰ عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت دی۔ نائیڈو نے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور مرنے والے افراد کے لواحقین کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

حیدرآباد سے بنگلور جانے والی بس میں بھیانک آگ، 20 سے زائد ہلاک

متعلقہ خبریں

Back to top button