نیشنل
حیدرآباد آنے والا ایرانڈیا کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا

وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آنے والے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کو جمعرات کی سہ پہر حادثہ سے بال بال بچایا گیا۔ دوپہر تقریباً 2 بج کر 38 منٹ پر یہ طیارہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوا تھا۔
پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ایک پرندہ طیارے کے پنکھے سے ٹکرا گیا جس سے انجن کے بلیڈ کو نقصان پہنچا۔اس صورتحال میں پائلٹ نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری واپس وشاکھاپٹنم ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرادیا۔
,واقعہ کے وقت طیارے میں 103 مسافر موجود تھے جو محفوظ رہے۔ ایئر انڈیا انتظامیہ نے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کردیے ہیں۔



