نیشنل

دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس میں سزا کاٹنے‌ والے مقبول کی حیدرآباد میں موت۔ انڈین مجاہدین سے تعلقات کا الزام

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے دلسکھ نگر بم دھماکہ کے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے ایک ملزم کی موت ہو گئی۔ این آئی اے نے اس پر انڈین مجاہدین سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔ 52 سالہ سید مقبول عرف زبیر جو اس وقت حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل میں محروس تھا، کی موت ہو گئی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ خرابی صحت کے باعث اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہو گیا۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقبول کو ملک بھر میں کئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، دھماکہ کیس میں مقبول کو دہلی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ دلسکھ نگر بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔مقبول کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اسے ٹرانزٹ وارنٹ پر

 

حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا اور وہ چرلہ پلی جیل میں محروس تھا۔مقبول کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button