نیشنل

دہشت گردوں سے مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار حیدرآباد کے ڈاکٹر احمد محی الدین پر جیل میں حملہ

گجرات کے سابرمتی سنٹرل جیل کے ہائی سکیورٹی وِنگ میں آئی ایس کے پی کے مبینہ رکن ڈاکٹر احمد محی الدین  پر وحشیانہ حملہ، گجرات اے ٹی ایس نے تفتیش شروع کر دی

 

سابرمتی سنٹرل جیل کے ہائی سکیورٹی حصے میں آئی ایس کے پی (ISKP) کے مبینہ کارکن ڈاکٹر احمد محیی الدین سید پر بےرحمی سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد قیدیوں کی حفاظت پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے ڈاکٹر احمد محی الدین ، جنھیں رِیسن کیمیکل کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کی سازش کے الزام میں 8نومبر کو  گرفتار کیا گیا تھا، پر منگل کے روز اسی وِنگ میں موجود قیدیوں نے حملہ کیا۔

 

واقعہ کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو اس کی جان بچانے کے لیے فوراً مداخلت کرنا پڑی۔ جیسے ہی بیرک کے باہر تعینات گارڈز کو شور و غل سنائی دیا، وہ اندر دوڑتے ہوئے گئے اور حملہ آور قیدیوں سے اسے چھڑا کر باہر نکالا۔

 

حملے کے فوراً بعد گجرات اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی ٹیم سابرمتی جیل پہنچی اور واقعہ کے حالات کا جائزہ لیا۔ اے ٹی ایس نے جیل اسٹاف اور قیدیوں سے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے تاکہ حملہ کی وجوہات اور ذمہ داروں کا سراغ لگایا جاسکے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button