حیدرآباد سے کرنول جانے والی اسکارپیو گاڑی کو حادثہ – ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق – مرنے والوں میں تین سالہ شیخ نادیہ بھی شامل

حیدرآباد10جولائی(کرنول ) آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں پیش آیے بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق ہوگیے جبکہ 7زخمی ہوگیے۔ زخمیوں میں دوکی حالت تشویشناک ہے۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح 5 بجے کرنول ضلع کے کالوا بُگا کاشی ریڈی نائینا آشرم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی سامنے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دوافرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگیے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔گاڑی میں سوارافراد حیدرآباد سے میدکور جارہے تھے۔ اسکارپیو گاڑی میں دس افراد سوارتھے، یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دو افراد35سالہ مُنی اور50 سالہ شیخ کمال باشا موقع پر ہی فوت ہوگیے۔
زخمیوں کوفوری طور پر کرنول کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ان میں ایک تین سالہ بچی، شیخ نادیہ کی علاج کے دوران موت ہوگیی۔
زخمیوں میں سے مزید دو کی حالت نازک ہے۔پولیس نے حادثہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کا شکار خاندان کا تعلق کس مقام سے ہے کیونکہ زخمی افراد بات کرنے کے قابل نہیں ہیں