گوا میں حیدرآبادی جوڑے پر حملہ۔ مقدمہ درج

حیدرآباد : شہر سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑے پر گوا میں حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق تعطیلات کے موقع پر شہر سے تعلق رکھنے والے شوہر بیوی سیر تفریح کی غرض سے گوا کیلئے روانہ ہوئے۔ انھوں نے پاناجی بس اسٹیشن کے پاس سے ایک بائیک کرایہ پر حاصل کی تھی۔
معاہدے کے مطابق وقت پر بائیک واپس کرنے کے باوجود اس جوڑے سے مزید 200 روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب جوڑے نے وجہ دریافت کی تو ان کا بائیک کرائے پر دینے والوں سے جھگڑا ہوا۔ بائیک کرائے پر دینے والے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جوڑے پر حملہ کیا۔حملہ میں شوہر اور بیوی زخمی ہوگئے۔ان دونوں کو علاج کیلئے گوا میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں،جبکہ متاثرین کے ارکان خاندان نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی گوا میں سیاحوں پر حملے ہو چکے ہیں جن میں جانی نقصان کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ مقامی پولیس نے گوا آنے والے سیاحوں کو محتاط رہنے، بائیک کرایہ پر حاصل کرنے یا دیگر مالی لین دین میں واضح معاہدہ کرنے اور کسی تنازعہ کی صورت میں فوراً پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔