نیشنل

ٹرمپ کر سکتے ہیں تو مودی کیوں نہیں؟ بیرسٹر اویسی کا 26/11 سازش کاروں کو پکڑ لانے کا مطالبہ

حیدرآباد _ صدرِ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور رکنِ پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مرکز کی خارجہ اور سلامتی پالیسی پر سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں اپنی سرحدوں سے باہر جا کر کارروائیاں کر سکتی ہیں تو ہندوستان کیوں 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازش کاروں کو پاکستان سے واپس لانے میں ناکام ہے۔

 

امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر فضائی حملوں اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کی مثال دیتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے براہِ راست مطالبہ کیا کہ وہ 26/11 کے دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائنڈس کو پاکستان سے ہندوستان واپس لانے کے لئے عملی اور فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

 

بیرسٹر اویسی نے کہا کہ جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی سرحدوں سے باہر جا کر کارروائی کر سکتے ہیں، تو ہندوستانی حکومت کو بھی دہشت گردی کے معاملے میں مضبوط سیاسی ارادہ دکھانا چاہئے۔ انہوں نے اس موقع پر یمن میں علیحدگی پسند کیمپ پر سعودی عرب کی فوجی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر سلامتی کے نام پر طاقتور ممالک کوئی رعایت نہیں برتتے۔

 

ذرائع کے مطابق بیرسٹر اویسی کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے اور اپوزیشن جماعتیں بھی مرکز سے دہشت گردی کے معاملات پر زیادہ جارحانہ سفارتی اور قانونی حکمتِ عملی اپنانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button