کہر کا اثر۔ ٹرین اور فضائی خدمات متاثر

نئی دہلی: شمالی ہند میں گھنے کہرے کی وجہ سے ٹرین اور ہوائی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے کے دلّی ڈویژن کے مطابق 50 سے زیادہ دہلی آنے والی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔
اِسی طرح خراب موسم کی وجہ سے فضائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ دہلی ایئر پورٹ کے مطابق گھنے کہرے اور ناقص مرئیت کی وجہ سے 148 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
منسوخ شدہ پروازوں میں سے 78 پروازیں آنے والی تھیں اور 70 پرواز جانے والی تھیں۔ محکمہ موسمیات نے بہار میں شدید سے بہت شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔ مشرقی اتر پردیش اور ہماچل پردیش میں بھا اِسی طرح کے حالات رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی ریاستوں، مغربی بنگال اور اتراکھنڈ میں گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔ ایجنسی نے جموں و کشمیر، لداخ اور مظفرپور میں شدید بارش کے بارے میں بھی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ہماچل پردیش، شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقے اور تلنگانہ میں بھی موسم سرد رہے گا۔



