نیشنل
ڈبل سلنڈر رکھنے والوں کیلئے ضروری اطلاع۔ بکنگ کا وقت اور بڑھا دیا گیا

حیدرآباد: گھریلو گیس سلنڈر ریفل بُکنگ کے معاملے میں آئیل کمپنیوں نے وقفہ (مدت) کو مزید بڑھاتے ہوئے ایک نیا فیصلہ لیا ہے۔
اگر کسی کے پاس ڈبل سلنڈر ہے تو بُکنگ کے درمیان کم از کم 35 دن کا وقفہ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ پہلے یہ مدت 21 دن تھی مارچ کے دوسرے ہفتے میں اسے 25 دن کیا گیا اور اب اسے بڑھا کر 35 دن کر دیا گیا ہے۔
اگر سنگل سلنڈر ہو تو 25 دن کا وقفہ مکمل ہونے کے بعد ہی دوبارہ بُکنگ کرنی ہوگی۔ وزیرِ اعظم اُجولا یوجنا (PMUY) کے صارفین کے لیے سلنڈر بُکنگ کی مدت بڑھا کر 45 دن کر دی گئی ہے۔
یہ اصول شہری اور دیہی دونوں علاقوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔



