نیشنل

تحفظات ختم کرنے کے تنازعہ پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا اہم بیان

نئی دہلی  _ 28 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ بھاگوت  نے اتوار کو کہا کہ سنگھ پریوار نے کبھی بھی مخصوص گروپوں کو تحفظات کی مخالفت نہیں کی۔

 

ایک تعلیمی ادارے میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ سنگھ کی رائے ہے کہ جب تک ضروری ہو تحفظات جاری رکھے جائیں۔بھاگوت کا یہ بیان تحفظات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان جاری لفظی جنگ کے تناظر میں آیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سنگھ پریوار شروع سے ہی آئین کے ذریعہ طے شدہ تمام تحفظات کے لئے کھڑا ہے۔ اگرچہ آر ایس ایس تحفظات کے حق میں ہے، لیکن کچھ لوگ سوشل میڈیا پر جھوٹے ویڈیوز کے ذریعے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ بھاگوت نے گزشتہ سال ناگپور میں کہا تھا کہ جب تک سماج میں امتیازی سلوک رہے گا تب تک ریزرویشن جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا تھا کہ معاشرے میں امتیازی سلوک موجود ہے حالانکہ یہ پوشیدہ ہے۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ کچھ لوگ آر ایس ایس کے تحفظات کے خلاف ایک ویڈیو گردش کر رہے ہیں، جو سراسر غلط ہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ انہوں نے آئین کے مطابق موجودہ تحفظات کے خلاف کبھی بات نہیں کی

متعلقہ خبریں

Back to top button