نتیش رانے اور رام گیری مہاراج کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے امتیاز جلیل بھاری کار ریلی کے ساتھ ممبئی روآنہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے پیر کی صبح چھترپتی سمبھاجی نگر سے ممبئی تک ایک بھاری کار ریلی نکالی، جس میں بی جے پی کے ایم ایل اے نتیش رانے اور سیّر رام گیری مہاراج کی توہین رسالت اور فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے الزام میں گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجلس کے سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے، جو کہ ریلی کی قیادت کر رہے ہیں، کہا کہ دونوں (رانے اور مہاراج) نے اشتعال انگیز بیانات دیئے ہیں اور ان کے خلاف مختلف مقامات پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، ریاستی حکومت نے انھیں اب تک گرفتار نہیں کیا ۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد ریاست میں امن کو خراب کرنا ہے۔
مہاراشٹرا پولیس نے جاریہ ماہ کے شروع میں رانے کے خلاف دو ایف آئی آر درج کیں ۔ رانے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی نے مہاراج کے خلاف بولنے کی ہمت کی تو "مسلمانوں کو مارنے کے لیے مساجد میں گھس جائیں
انہوں نے کہا کہ جس طرح رانے بار بار مسلم کمیونٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ حکومت انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے تشدد کو ہوا دینے کی سازش کر رہی ہے۔ “مہاوتی اتحاد لوک سبھا میں اپنی شکست سے پریشان ہے۔ اب وہ چاہتی ہے کہ انتخابات کے دوران ہندو مسلم تشدد کا فائدہ ہو۔