نیشنل

کورونا‌کے کیسس میں اضافہ ۔ مرکز نے ریاستوں کو چوکس رہنے کی دی ہدایت

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر مسنکھ مانڈویا نے آج ریاستوں کے ساتھ کووڈ انیس کے انتظام سے متعلق عوامی صحت کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ میٹنگ کچھ ریاستوں میں کووڈ کے کیسوں میں اچانک اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر مانڈویا نے نئی دلّی سے ریاست کے وزراءصحت اور پرنسپل سیکریٹریوں سے ورچوئل طریقے سے بات چیت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کو تال میل کے جذبے کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ ہم نے ماضی میں بھی کیا ہے۔ وزیر موصوف نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور کووڈ انیس کے انتظام سے متعلق تمام تیاریاں مکمل رکھیں۔

انہوں نے ریاست کے وزراءصحت سے اپیل کی کہ وہ اس مہینے کی 10 اور 11 تاریخ کو تمام اسپتالوں میں موک ڈرِل یعنی تمثیلی مشق کریں اور ضلع انتظامیہ اور صحت حکام کے ساتھ صحت سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button