نیشنل
عامانتخابات کے بعد مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ۔ کہیں یہ انتقام تو نہیں؟۔ بیرسٹر اویسی کا سوال

حیدرآباد۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پلاٹ فارم ٹویٹ پر انھوں نے اس تعلق سے ایک پوسٹ کیا۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے استفسار کیا کہ کہیں سنگھ پریوار مسلمانوں سے انتقام تو نہیں لے رہا ہے؟ بیرسٹر اویسی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اتر پردیش میں دو علماء کا قتل کردیا گیا۔ اکبر نگر میں مسلمانوں کے مکانات کو مسمار کردیا گیا۔
چھتیس گڑھ میں دو مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ صدر مجلس نے مزید کہا کہ کہیں سنگھ پریوار مسلمانوں سے انتقام تو نہیں لے رہا ہے؟