نیشنل

سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

نئی دہلی: سونے کی قیمت دن بدن بلند ترین سطح پر پہنچ رہی ہے۔ تازہ طورپر دہلی میں اس کی قیمت فی دس گرام 2,000 روپے اضافہ کے ساتھ 1,18,900 روپے ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز

 

 

سونے کی قیمت 1,16,000 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دہلی کے بازار میں چاندی کی ایک کلو قیمت 1,39,600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایک طرف ڈالر کے مقابلے روپے کی

 

 

قدر میں ریکارڈ کمی آئی ہے اور دوسری طرف H-1B ویزا فیس میں اضافے کے تناظر میں سونے کی قیمت نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button