نیشنل

انڈیا اتحاد نے‌ کیا نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار کے نام کا اعلان. جسٹس سدرشن ریڈی کا تلنگانہ سے تعلق

نئی دہلی ۔انڈیا بلاک نے بھی نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ بی سدرشن ریڈی اپوزیشن کی طرف سے نائب صدر جمہوریہ عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ ان کا مقابلہ این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا۔

 

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھر گے نے ان کی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر جموریہ کے عہدہ کے لیے یہ انتخاب ایک نظریاتی لڑائی کے پیش نظر کیا گیا ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس پر متفق ہیں۔ اسی لیے ہم نے بی سدرشن ریڈی کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

 

 

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس بی سدرشن ریڈی سنہ 1946 میں تلنگانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button