نیشنل

ہند۔پاک کرکٹ میچ روک دیا جائے۔ درخواست پر سپریم کورٹ برہم

نئی دہلی ۔ایشیا کپ میں بھارت-پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے اس معاملے کو فوری طور پر سننے کی اپیل کی جس پر عدالت عظمی نے اس طرح ردِعمل ظاہر کیا۔

 

عدالت نے کہا "ایسی کیا ایمرجنسی ہے؟ یہ صرف ایک میچ ہے ہونے دیجیے۔ میچ اتوار کو ہے، اب ہم کیا کریں؟”جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوی کی بنچ نے درخواست گزار وکیل سے سوال کیا۔درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ میچ اتوار کو ہے اگر جمعہ کو فہرست میں شامل نہ کیا جائے تو اس کی عرضی بےکار ہو جائے گی۔ اس پر عدالت نے واضح طور پر کہا کہ "میچ تو ہر حال میں ہونا ہے۔”

 

 

وکیل اروشی جین نے عدالت کو بتایا کہ یہ میچ پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے اور "آپریشن سندور” کے بعد ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میچ کا انعقاد قومی وقار اور عوامی جذبات کے خلاف پیغام دے سکتا ہے۔درخواست میں کہا گیا "دو ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کا مطلب ہوتا ہے دوستی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ۔ لیکن پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں ہمارے لوگ شہید ہوئے ہیں فوجیوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لڑائی لڑی ہے۔ ایسے وقت میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا ایک غلط پیغام دیتا ہے۔

 

 

جب ہمارے سپاہی قربانیاں دے رہے ہیں تب ہم ایک ایسے ملک کے ساتھ کھیل کر جشن منا رہے ہیں جو دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button