نیشنل

ہندوستان کی جانب سے ادویات اور ضروری اشیاء فلسطین بھیجی گئی

نئی دہلی _ 22 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ہندوستان نے آج جنگ سے تباہ فلسطین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سامان روآنہ کیا ہے اسرائیل اور حماس جنگ کے نتیجے میں فلسطینیوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ہندوستان کی جانب سے امدادی سامان اور ہنگامی ادویات غزہ بھیجی گئیں۔ انڈین ایرفورس C-17 طیارہ جس میں ضروری ادویات، جراحی کا سامان، خیمے، سونے کے بستر، ترپال، سینیٹری یوٹیلیٹی، گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں، غازی آباد کے ہندن ایئر بیس سے مصر کے ال آریش ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا کہ یہ انسانی مشن کے حصے کے طور پر بھیجے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button