نیشنل

ہند۔ جنوبی افریقہ چوتھا ٹی 20 میاچ منسوخ

نئی دہلی: ہندوستان اور جنوبی افریقہ (IND vs SA) کے درمیان لکھنؤ میں کھیلا جانے والا چوتھا ٹی20 میچ منسوخ کر دیا گیا۔ ایکانا اسٹیڈیم کے اطراف شدید کہرکے باعث کم از کم ٹاس بھی نہیں ہو سکا

 

جس کی وجہ سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔شیڈول کے مطابق شام 6:30 بجے ٹاس ہونا تھا۔ دھند کے کم ہونے کی امید میں رات 9:30 بجے تک انتظار کیا گیا۔ اس دوران امپائرس پانچ مرتبہ میدان میں آ کر حالات کا جائزہ لیتے رہے لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہ آنے کے سبب آخرکار میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

سیریز کا آخری (پانچواں) ٹی20 میچ جمعہ (19 دسمبر) کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس وقت سیریز میں ہندوستان کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button