نیشنل

پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بڑا قدم

پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک بڑا اور سخت فیصلہ لیا ہے۔ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تمام سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر رہا ہے۔

 

اس اعلان کے بعد ملک بھر میں ہلچل مچ گئی ہے۔ حکومت ہند نے حکم جاری کیا ہے کہ پاکستان کے تمام شہری اور سیاح 48 گھنٹوں کے اندر اندر بھارت چھوڑ دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ آئندہ کسی پاکستانی کو بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

بھارت نے فوری اثر کے ساتھ اٹاری چیک پوسٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کے ہائی کمشنر کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے تمام خصوصی ویزے منسوخ کر دیے ہیں

 

اور اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ بھی فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد حملے میں کئی بے گناہ سیاحوں کی جانیں گئی ہیں،

 

جس کے بعد عوامی غصہ اور دباؤ کے نتیجے میں حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام بھارت کی دہشت گردی کے خلاف سخت پالیسی کا مظہر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button