نیشنل
ملک بھر میں ٹول ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی: نقد ادائیگی ختم ، فاسٹ ٹیگ اور یو پی آئی لازمی
ملک بھر میں ٹول نظام میں بڑی تبدیلی: نقد ادائیگی ختم، فاسٹ ٹیگ اور UPI لازمی
نئی دہلی: ملک بھر میں آج (جمعہ) سے قومی شاہراہوں پر ٹول ادائیگی کے نظام میں اہم تبدیلیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ National Highways Authority of India نے ٹول پلازوں پر نقد ادائیگی کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
اب تمام گاڑی مالکان کو لازمی طور پر FASTag یا UPI کے ذریعے ہی ٹول ادا کرنا ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد ٹول پلازوں پر ٹریفک کو تیز اور شفاف بنانا بتایا جا رہا ہے۔
اسی کے ساتھ ٹول فیس میں بھی اوسطاً 10 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ایکسپریس ویز پر یہ اضافہ 1.5 فیصد سے 3.5 فیصد کے درمیان رکھا گیا ہے۔ مزید برآں سالانہ ٹول پاس کی قیمت 3,075 روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکام نے گاڑی مالکان کو نئی پالیسی سے آگاہ رہنے اور اسی کے مطابق ادائیگی کرنے کی ہدایت دی ہے۔



