نیشنل

ہندوستانی ٹیم کے ٹیسٹ اسٹار بلے باز سرفراز خان کے گھر بیٹے کی ولادت

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے ٹیسٹ اسٹار بلے باز سرفراز خان بیٹے کے باپ بن گئے۔ ان کی اہلیہ رومان ظہور نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ سرفراز اپنی سالگرہ سے تقریباً دو گھنٹے قبل باپ بنے۔ سرفراز کی سالگرہ آج یعنی 22 اکتوبر کو ہے جب کہ ان کے والد بننے کی خبر 21 اکتوبر کی رات 10 بجے کے قریب سامنے آئی۔

 

سرفراز آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سرفراز نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں وہ خود اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ دوسری تصویر میں سرفراز کے ساتھ ان کے والد نوشاد خان بھی نظر آ رہے ہیں۔ سرفراز کی شادی 06 اگست 2023 کو ہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ کا نام رومانہ ظہور ہے جن کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ان دونوں کی شادی کشمیر کے شوپیا ضلع کے پاش پورہ گاؤں میں ہوئی تھی۔

 

سرفراز ان دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔ بنگلورو میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سرفراز نے شاندار اننگز کھیل کر 150 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button