نیشنل
ہندوستان کے فاسٹ باؤلر محمد سراج ‘پلیئر آف دی منتھ’

حیدرآباد ۔ ہندوستان کے فاسٹ باؤلر محمد سراج کو اگست کے مہینے کے لیے آئی سی سی کا ‘پلیئر آف دی منتھ’ منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہینری اور ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ حالانکہ سراج نے اگست میں صرف ایک ہی ٹیسٹ میچ کھیلا لیکن اس میں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
یہ میچ انڈرسن-تندولکر ٹرافی کے تحت انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا جس میں سخت مقابلے کے بعد ہندوستان نے چھ رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز کو 2-2 سے برابر کر دیا۔اس میچ میں بھارت کی جیت میں سراج نے کلیدی کردار ادا کیا۔
دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 46 اوورز باؤلنگ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ خاص طور پر دوسری اننگز میں شدید دباؤ کے باوجود انہوں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔