نیشنل
ہندوستان کے پہلے ووٹر کادیہانت ہوگیا

نئی دہلی: شیام سرن نیگی جو آزاد ہندوستان کے پہلے ووٹروں میں سے ایک تھے آج انتقال کر گئے۔ 106 سالہ شیام شرن جو کچھ عرصہ سے عمر کی وجہ سے صحت کے مسائل میں مبتلا تھے، انھوں نے ہفتہ کی صبح ہماچل پردیش میں اپنے آبائی علاقے کلپا میں آخری سانس لی۔ ریاست کے چیف منسٹر جے رام ٹھاکر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کی جائیں گی۔