نیشنل

مسلم نوجوان پر طمانچہ رسید کرنے والے مسافر پر انڈیگو ایرلائنس نے لگا دی پابندی – متاثرہ نوجوان ایئرپورٹ سے اچانک لاپتہ

ممبئی سے کولکتہ جانے والی انڈیگو پرواز میں پہلی بار سفر کرنے والے ایک نوجوان مسافر کی اچانک گھبراہٹ شروع ہوگئی اور وہ رونے لگا ، جس پر ایک اور مسافر نے اسے تھپڑ مار دیا، اور یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ حسین نامی مسافر خوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہوگیا تھا،

 

جس سے پریشان ہوکر ایک دوسرے مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھایا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس حرکت پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور تھپڑ مارنے والے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

انڈیگو ایئرلائن نے اس واقعے پر باضابطہ بیان جاری کیا کہ ہماری پالیسی کے مطابق ہم پرواز میں اس طرح کے رویے کو برداشت نہیں کرتے اور جس مسافر نے تھپڑ مارا اس پر انڈیگو کی تمام پروازوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ انڈیگو نے کہا کہ ان کے لیے مسافروں اور عملے کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

 

دوسری طرف، حسین کو کولکتہ ایئرپورٹ سے سلچر کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ لینی تھی لیکن وہ غائب ہوگیا۔ کولکتہ ایئرپورٹ پر جہاز سے اترنے کے بعد اس کا فون بھی بند آگیا۔ آسام سے تعلق رکھنے والے اس کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی ہے اور پولیس سے بھی رجوع کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button