نیشنل

انڈیگو پروازوں کی منسوخی کا اثر۔ دلہا دلہن اپنی ہی تقریب ولیمہ میں نہیں پہنچ سکے۔ آن لائن دعوت میں شرکت

نئی دہلی : انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اسی صورتحال کے درمیان سافٹ ویر ملازم پیشہ نئے شادی شدہ جوڑے کو عجیب و غریب

 

تجربے سے گزرنا پڑا۔ حال ہی میں شادی کرنے والے اس جوڑے نے مجبوراً آن لائن استقبالیہ کرنا پڑا۔ اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔کرناٹک کے شہر ہبلی کی رہنے والی میدھا کشیر ساگار اور اوڈیشہ کے

 

بھونیشور سے تعلق رکھنے والے سنگم داس بنگلورو میں سافٹ ویئر انجینئرس کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 23 نومبر کو دونوں کی شادی بھونیشور میں ہوئی۔ چہارشنبہ کے روز دلہن کے آبائی مقام پر استقبالیہ رکھا گیا تھا۔ اس تقریب میں

 

شریک ہونے کے لیے نئے جوڑے نے بھونیشور سے بنگلورو جانے کے لیے انڈیگو کی پرواز کی ٹکٹس بُک کی تھیں لیکن پروازوں میں خلل کے باعث وہ سفر نہ کرسکے۔ ادھر استقبالیہ کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں اور مہمان بھی پہنچ

 

چکے تھے۔ چنانچہ دلہا دلہن نے ورچوئل طور پر استقبالیہ میں شرکت کی۔ ہال میں ایک بڑی اسکرین لگاکر مہمانوں کو نئے جوڑے کی لائیو ویڈیو دکھائی گئی۔ عزیز و اقارب نے اسی آن لائن تقریب میں انہیں دعائیں اور مبارکبادیں دیں۔

 

اس انوکھے استقبالیے کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button