نیشنل

بریکنگ نیوز۔ آئی پی ایل 2025 کا دوبارہ آغاز تاریخ کا اعلان

نئی دہلی: آئی پی ایل (IPL) 2025 کے بقیہ 17 میچس کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ میچس 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ یہ مقابلے جملہ 6مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جن میں بنگلور، جے پور، دہلی، ممبئی، لکھنؤ

 

اور احمد آباد شامل ہیں۔ حکومت ہندسے مشاورت کے بعد اس شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے۔پلے آف میچس کی تاریخیں بھی طے ہو چکی ہیں تاہم پلے آف میچوں کے مقامات کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

 

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سرحد پر جنگ جیسی صورتحال کے پیشِ نظر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب جمعرات کو پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان جاری میچ کو پہلی اننگ کے دوران ہی روک دیا گیا تھا، دھرم شالہ اور قریبی علاقوں میں ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور معاون عملہ

 

جمعہ کی صبح بی سی سی آئی کے زیرِ انتظام ایک خصوصی ٹرین کے ذریعہ دہلی منتقل ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button