نیشنل
آئی پی ایل نیلامی: محمد سراج کو گجرات نے 12 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا۔۔ محمد شمیع کیلئے لگی 10 کروڑ کی بولی

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز رشبھ پنت نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ قیمت پر خریدے جانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
لکھنؤ سپر جائنٹس نے انہیں 27 کروڑ روپے میں خریدا، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی ہندوستانی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی رقم ہے۔ پنت کے بعد شریاس ائیر نے بھی 26.75 کروڑ روپے میں پنجاب کنگز کے ساتھ معاہدہ کر کے دوسرے سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ، ارشدیپ سنگھ کو 18 کروڑ میں پنجاب نے خریدا
محمد سراج کو گجرات ٹائٹنز نے 12 کروڑ 25 لاکھ میں لیا، اور محمد شمیع سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کا حصہ بنے جنہیں 10 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔