تلنگانہ

ہیلی کاپٹر حادثے میں تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کا فوجی ہلاک

جگتیال _ 5 مئی ( اردولیکس) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے جنگلاتی علاقے میں جمعرات کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے بوین پلی منڈل کے ملکا پور گاؤں کے پی  انیل کی موت ہو گئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ملکاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والا انیل گزشتہ 10 سالوں سے فوج میں ٹیکنیشن کے طور پر کام کر رہا ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ انیل حال ہی میں 45 دن کی چھٹی پر گاؤں آیا تھا اور 10 دن پہلے ہی ڈیوٹی پر واپس ہوا تھا، اور اسی دوران ایک حادثے میں اس کی موت ہو گئی۔ متوفی کے بڑے بھائی سرینواس نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے پہلے فون کرکے بتایا کہ انیل ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے، پھر دوبارہ فون کرکے کہا کہ انیل کی موت ہوگئی ہے۔ جب انیل کی موت کی خبر سامنے آئی تو گاؤں میں صدمہ چھا گیا۔ انیل کی بیوی سوجنیا اور دو بیٹے آیان اور آرو ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button