نیشنل
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پیش کردہ اپنے استعفیٰ میں کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دیتے ہوئے اور طبی مشورے کے مطابق فوری طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں
۔انہوں نے آئین کے آرٹیکل 67(a) کے تحت استعفیٰ دیا اور کہا کہ "یہ میرے لیے فخر اور اطمینان کی بات رہی کہ میں اس اہم دور میں ہندوستان کی بے مثال اقتصادی ترقی اور ہمہ گیر پیش رفت کا مشاہدہ کرنے اور اس میں حصہ لینے کا موقع پا سکا۔