انٹر نیشنل

ترکی میں زلزلے کا تازہ واقعہ _ ایک شخص ہلاک 69 زخمی، کئی عمارتیں منہدم

حیدرآباد_ 27 فروری( اردولیکس ڈیسک) ترکی جو تین ہفتے قبل بڑے زلزلوں سے لرز اٹھا تھا، یہاں آج  پیر کو ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 تھی۔  ملاتیہ ریاست کے یسیلیورٹ شہر میں آج آنئے زلزلہ میں ایک شخص کی موت اور 69 دیگر زخمی ہوئے۔ اس بات کا انکشاف ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کیا۔ زلزلے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو باہر نکال کر ہاسپٹل پہنچایا گیا۔

 

حالیہ زلزلوں کی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں اور کچھ دوسری عمارتوں کو بھی  نقصان پہنچا ہے۔ پیر کے زلزلے سے پہلے ہی تباہ ہونے والے مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً 25 عمارتیں گر گئیں۔ شہر میں چار منزلہ عمارت کے ملبے تلے باپ بیٹی دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

 

6 فروری کو، جنوبی ترکی اور شمالی شام میں 7.8 کی شدت کے زلزلے نے کافی  تباہی مچائی تھی  ملاتیا ان 11 ریاستوں میں سے ایک ہے جو اس آفت سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اس قدرتی آفت کی وجہ سے ترکی اور شام میں 48 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں اب تک تقریباً 1,73,000 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 6 فروری سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 10,000 آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ حکام لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ تباہ شدہ عمارتوں میں قیام نہ کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button