نیشنل

جاپانی ویب سیریز” ڈیتھ نوٹ ” کا جان لیوا جنون – بنگلورو میں 14 سالہ لڑکے کی خودکشی

کرناٹک کے شہر بنگلورو میں مشہور جاپانی ویب سیریز "ڈیتھ نوٹ” دیکھنے کے بعد 14 سالہ گنگادھر نے خودکشی کر لی، گنگادھر معروف موسیقار گنش پراساد اور لوک گلوکارہ سویتہ کا بیٹا اور ساتویں جماعت کا طالب علم تھا

 

پولیس کے مطابق وہ اپنے کمرے میں سیریز دیکھتے ہوئے اس قدر محو ہوا کہ اندر جا کر گٹار کی تار سے پھندا لگا لیا، کمرے کی دیوار پر سیریز کے کردار کی تصاویر بھی ملی ہیں، جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا جس میں اس نے لکھا کہ "میں جانے کے لیے تیار ہوں، جب آپ یہ خط پڑھیں گے میں جنت میں ہوں گا،

 

ماں آپ نے مجھے بہت اچھا پالا، میں نے یہاں 14 سال خوشی سے گزارے لیکن اب وقت آ گیا ہے، براہِ کرم مجھے معاف کر دینا، اس نے مزید لکھا کہ میں نے گھر کو بہتر جگہ بنانے کے لیے ایسا کیا،

 

والدین نے پولیس کو بتایا کہ اسکول یا گھر میں کوئی پریشانی نہیں تھی اور نہ ہی اس نے کسی ذہنی دباؤ کا اظہار کیا، پولیس نے اس کا موبائل فون ضبط کر کے فارنزک جانچ کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ویب سیریز نے اس کے ذہن پر براہِ راست اثر ڈالا یا کوئی اور محرکات بھی شامل تھے

 

تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا وہ اس سیریز کا حد سے زیادہ شوقین تھا اور اس کا کرداروں سے جذباتی تعلق کس حد تک بڑھ گیا تھا، ماہرین اس واقعے کو اسکرین ایڈکشن اور کم عمری میں میڈیا کے منفی اثرات کی مثال قرار دے رہے ہیں اور والدین کو بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button